جہانگیر ترین کی ’استحکام پاکستان پارٹی‘ میں شامل راہنماوں کے نام سامنے آگئے
جہانگیرترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، اہم ترین سینیئر قیادت لاہور پہنچ چکی ہے، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، نام اوردیگر امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔
پنجاب کے سابق سینیئر وزیر عبدالعلیم خان کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا گیا۔
سندھ سے عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش شامل تھے جبکہ فاٹا سے جی جی جمال، خیبر پختونخوا سے اجمل وزیر شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ پنجاب سے فواد چوہدری، مراد راس، فیاض الحسن چوہان، فرودس عاشق اعوان، نعمان لنگرٹیال، نوریز شکور شامل تھے۔
اس حوالے سے عون چوہدری نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کا نام ’استحکام پاکستان پارٹی‘ ہو گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق عشائیہ میں پارٹی رہنماؤں کو نام بتا دیا گیا ہے جبکہ جمعے تک باضابطہ پریس کانفرنس متوقع ہے۔