وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی کوششوں میں پھر کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز) وفاقی حکومت ایک بار پھر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری دے دی ہے، جو صدر مملکت کی توثیق کے بعد قانون کا درجہ اختیار کرلے گا۔ اس ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کو دوبارہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں انتخابات رک گئے ہیں۔

نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9 جنرل وارڈز ہوں گے، جن میں ووٹرز براہ راست اپنے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ اس کے علاوہ، نو وارڈز ممبران میں خاتون، نوجوان، اقلیت، اور مزدوریا کسان منتخب کئے جائیں گے۔ آخر میں، یونین کونسل کے 13 ممبران چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اور ان کا یقین ہے کہ لوگ خان صاحب کے نظریے کے ساتھ ہیں، چاہے انہیں کوئی بھی نشان ملے۔

واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل نومبر 2022 میں بھی بلدیاتی انتخابات موخر کروانے میں کامیاب ہو چکی ہے، اور اب ایک بار پھر ایک ایسے وقت میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے جب الیکشن کمیشن پہلے ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر چکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 اگست ہے، اور پولنگ 9 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگی۔ پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اگست تھی اور پولنگ 29 سمتبر کو ہونا تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟