ملک کے سب سے بڑے منی لانڈررز کو قوم پر مسلط کر دیا گیا

ہمیں خود ہی بتایا گیا کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں اور اب دھاندلی کے ذریعے ان کو ہم پر مسلط کر دیا گیا صرف اس لیے کیونکہ بوٹ پالشی ان کی مہارت ہے، عمران خان کی شدید تنقید

عمران خان نے الزام لگایا کہ ملک کے سب سے بڑے منی لانڈررز کو دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط کر دیا گیا۔ انہوں نے 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے احتجاج پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لوگ جبر کے باوجود حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں فسطائیت کا راج ہے، حکومت خوفزدہ ہے، چھاپے مارے جا رہے ہیں اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینا حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔
آرمی چیف کے نام لکھے گئے خط کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی بہتری کے لیے نیک نیتی سے لکھا گیا، مگر فوج سیاست میں مداخلت سے انکار کے باوجود عملی طور پر ملکی نظام چلا رہی ہے۔ محسن نقوی جیسے غیر منتخب افراد کو اہم عہدے دے دیے گئے ہیں، جو ہر معاملے کے کرتا دھرتا بن چکے ہیں۔
انہوں نے قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر پر بھی سخت الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے سہولت کار بنے اور انتخابات کے نام پر عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو تباہ کر دیا گیا اور ججز کو دو طرفہ مؤقف سننے کے بجائے یکطرفہ فیصلے سنانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
معیشت کی بدحالی، میڈیا پر قدغن اور برین ڈرین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ چکے ہیں، جبکہ نیب ترامیم کے ذریعے کرپٹ سیاستدانوں کے مقدمات ختم کر دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج بڑھ چکی ہے اور جمہوریت کے بغیر ترقی ممکن نہیں، جس کی مثال مغربی جرمنی اور سویت یونین کی تاریخ سے لی جا سکتی ہے۔ آمریت کے باعث ملک بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے، اور جب تک آزاد عدلیہ اور شفاف انتخابات نہیں ہوں گے، عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتےhttps://twincitynews.pk/pti-minar-e-pakistan-jalsa-protest/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟