اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم کا سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ،چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم کے طلباء نے 22 نومبر بروز بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے میں پانچ جامعات کے طلباء نے اسلام آباد لاء سٹوڈنٹس فورم کے تحت دورے میں شرکت کی جن میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی،راولپنڈی لاء کالج، قائد اعظم یونیورسٹی، عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے طلباء شامل تھے-

دورہ میں طلباء نے کورٹ روم نمبر 1 میں کیسز کی سماعت دیکھی جس کے بعد انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے میوزم کا بھی دورہ کروایا گیا جہاں سپریم کورٹ آف پاکستان کی تاریخ دیکھی آخر میں جناب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ایک گروپ فوٹو ہوئی۔

یاد رہے اس دورہ کے بارے جائنٹ سیکرٹری آر ایل سی ونگ نے ايكس (ٹویٹر) پر پوسٹ بھی کی تھی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟