راولپنڈی میں صحافی کے گھر پر بغیر وارنٹ چھاپہ
عمر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے

راولپنڈی() وفاقی پولیس کی پھرتیاں بغیر ورانٹ گرفتاری راولپنڈی کی حدود میں نوجوان صحافی اور کالم نگار کے ضمانت پر ہونے کے باوجود گھر پر چھاپہ مار دیا، ناکامی پر شرپسند عناصر صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کرنے لگے، کاروباری لین دین کے تنازع پر اسلام آباد پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر جنجوعہ کی زندگی اجیرن کر دی، صحافی تنظیموں کی معاملے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا عمر جنجوعہ کے مطابق کاروباری لین دین کے تنازع پر پہلے دینہ میں بے بنیاد مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروایا گیا جس سے عدالت نے باعزت بری کر دیا اور تھانہ کھنہ میں مقدنہ درج کروا دیا گیا ہے جس کے خلاف ڈی آئی کے پاس انکوائری کی درخواست زیر سماعت ہے لیکن اس کے باوجود مدعی نے پولیس سے ساز باز کر کے میرے اہلخانہ کو بھی مقدموں میں ملوث اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں مجھے پہلے بھی عدالت سے انصاف ملا اور اب بھی کیسز کا سامنا کروں گا لیکن ماورا قانون کاروائیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ وڑائچ، صدر ساجد خان ، سابق صدر عبد الماجد ملک، ڈاکٹر شہباز علی عباسی پی وائے کے چیئرمین چوہدری بابر اورنگزیب، صدر ارم سعیدہ، آئی ایل جے ایف کے چیئرمین مفتی انعام الحق ، صدر سید ضیاء الحق کاظمی ایڈووکیٹ کا نوجوان صحافی و کالم نگار عمر جنجوعہ کی راولپنڈی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی ریڈ فیملی کو بد نام اور اہل محلہ کو ہراساں کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب عمر جنجوعہ اور ان کے اہلخانہ کو تحفظ دلایا جائے اور ہراساں کرنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔https://twincitynews.pk/mwl/