ملک بھر میں یوم شہادت حضرت عمر مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام بمطابق 20 جولائی کو اسلام آباد سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت کے سلسلے میں کراچی اور دیگر شہروں میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور رہنما اپنے خطابات میں خلیفہ دوم کی اسلام کے لیے خدمات کو اجاگر کر رہے ہیں۔
حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ موجودہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، آپ کا نام عمر بن خطاب، لقب ‘فاروق’ اور کنیت ‘ابو حفصہ’ تھی۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی جانب سے نبوت کے اعلان کے چھٹے سال حضرت عمرؓ نے 35 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا جس کے بعد حضرت محمدﷺ کے شانہ بشانہ رہے۔