اسلام آباد: گرونگ وومن ریبلٹ پاکستان ایونٹ کا شاندار انعقاد

گرومن ویمن
ڈریم پاکستان ،سندھو ویلفیئر ٹرسٹ اور لیک شور سٹی کے تعاون سے آج بیسٹ ویسٹرن ہوٹل اسلام آباد میں "گرونگ وومن ریبلٹ پاکستان” کے عنوان سے ایک پروقار ایونٹ کا انعقاد کیا۔ اس ایونٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، خواتین لیڈرز، سماجی کارکنان اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب اورنگزیب خان کچی، فیڈرل منسٹر برائے ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن تھے، جنہوں نے ایونٹ کے انعقاد کو خواتین کی قومی سطح پر ترقی اور بااختیاری کے لیے اہم قدم قرار دیا۔
ایونٹ کے آغاز میں چیئرمین ڈریم پاکستان ایڈوکیٹ منیر عثمانی نے شرکاء، میڈیا اور سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پروگرام کے مقاصد اور اس کے مختلف حصوں کے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا اور خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے ادارے کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر
افشا ملک، سی ای او سندھو ویلفیئر ٹرسٹ نے خواتین کی محنت، جدوجہد اور کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے ٹرسٹ کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور خواتین کی فلاح و ترقی کے لیے مستقبل کے عزائم پر گفتگو کی۔
سید سادات شاہ، چیئرمین سادات گروپ نے نوجوانوں، خصوصاً خواتین لیڈرز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنے ادارے کی جانب سے خواتین کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خواتین کی شمولیت ہی مستحکم معاشرے کی بنیاد ہے۔
بانی گرونگ ویمن رومانہ چودھری نے اپنے ادارے کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور خواتین کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان کیا
مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر اورنگزیب خان کچی نے تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی وزارت کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت اور ورثہ کے فروغ میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور حکومت خواتین کی ترقی کے لیے نئے اقدامات جاری رکھے گی۔
فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فار وومن انیشیٹو اسلام آباد نے بھی تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور خواتین کے لیے جاری سرکاری اقدامات اور مواقع پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ایسی سرگرمیوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔



