کیا پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ ختم ہوگیا ہے ؟ اوورسیز کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کارگردگی سب کے سامنے ہیں۔ سردار نوید حیدر

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق نائب صدر و پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر نے کہا ہے کہ این سی پی ایف ایف کے تین ماہ کے اندر پی ایف ایف رولز کے مطابق الیکشن کروائے اور انہوں نے وزیراعظم، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کی ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر الیکشن کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان فٹ بال ویٹران کے سرپرست میاں عباس، راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجہ اشتیاق احمد، سابق انٹرنیشنل فٹ بالرز امیتاز بٹ۔ امجد چوہدری اور عاصم راجپوت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کروانے میں ناکام رہے اور
وزیراعظم، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور چیف آف آرمی سٹاف معاملات کا نوٹس لیں۔ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن کیلئے 2019 میں نارملائزیشن کمیٹی تشکیل دی۔ اتنا وقت گزرنے کے باوجود پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات نہیں ہو سکے۔گزشتہ دو سالوں سے ہارون ملک سے بارہا اپیل کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی ڈے ٹو ڈے ورک میں پاکستان کو فرینڈلی میچز کھلوا رہے ہیں اور
نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان کا لوکل ٹیلنٹ نظر انداز کیا اور
کیا پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ ختم ہوگیا ہے ؟ اوورسیز کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کارگردگی سب کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنگا پور میں فرینڈلی میچ کیلٸے وویمن ٹیم پر ڈیڑھ کروڑ خرچ کر دیٸے اور وویمنز ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ نہیں تھے۔حکومت کی اجازت کے بغیر دھڑا دھڑ غیر ملکی ٹورنامنٹس میں شرکت کی گٸی۔
انہوں نے کہا کہ میرا اشفاق شاہ گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارون ملک کے پاس قاٸمہ کمیٹیوں کے سوالات کاکوئی جواب نہیں اور پاکستان میں لوکل فٹبال ختم ہوکر رہ گٸی ہے
نویدِ حیدر نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کے سسٹم کو اب ٹھیک کرنا ہوگا۔ایک سال ہارون ملک نے الیکشن کیلٸے کوٸی کام نہیں کیا۔ یہ جھوٹی رپورٹ بنا کر فیفا کو بھجوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے کبھی فٹبال نہ کھیلی ہو اسے قومی ٹیم کا منیجر بنا دیا جاتا ہے۔
فیفا نے ہارون ملک کی مدت مارچ 2024تک توسیع کر دی ہے
فیفا نے وفاقی حکومت کو ستمبر میں ملاقات کیلٸے مدعو کیا ہے اور وفاقی حکومت فوری طور پر فیفا سے رابطہ کریں۔
حکومت ہارون ملک کا جھوٹ فیفا کے سامنے بے نقاب کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان وویمنز ٹیم کیساتھ مرد فزیو کو بھجوایا جاتا ہے نارملاٸزیشن کمیٹی بلا تاخیر فٹبال فیڈریشن کے الیکشن کروائے۔ یہ اپنی مرضی سے کلبوں کو ووٹنگ راٸٹس دینا چاہتے ہیں۔فٹبال کی اصل نرسری کلب ہے جس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے
چار سالوں سے ملک میں پریمٸر فٹبال لیگ نہیں ہو سکی اور نارملاٸزیشن کمیٹی نیشنل ایونٹ کروانے میں ناکام رہی۔
یہ ایونٹ ہوتے تو نوجوانوں کو روزگار ملتے۔ ستمبر میں فیفا کا وفد آئے گا اور جس میں اے ایف سی اور فیفا کے نمائندے بھی ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی نے چیلنج کپ کا دوسرا مرحلہ ستمبر اکتوبر میں کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔