پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ پہلی بار اسلامی یکجہتی کھیلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

الریاض (حمزہ عباس) اسلامی یکجہتی کھیل 2025 میں پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

فاطمہ زہرہ کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف اُن کے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی فخر کا لمحہ ہے۔ اُنہوں نے اپنے حریفوں کو مضبوط اعصاب، انتھک محنت اور بے مثال جذبے کے ساتھ شکست دی۔

فاطمہ زہرہ کا کہنا ہے کہ اُن کی پوری کوشش ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ کر پاکستان کا پرچم مزید بلند کریں۔

 

اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، جبکہ فاطمہ زہرہ کی یہ پیش رفت ملک کے کھیلوں کے شائقین کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوئی ہے۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button