ڈپٹی ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر زعیم السلام ملک کا تبادلہ، سٹاف کی جانب سے الواداعی تقریب کا اہتمام

ڈاکٹر زعیم السلام ملک چونیاں اور اس کے گردونواح میں فری میڈیکل کیمپس اور آگاہی مہموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں اور ان کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں کے ڈپٹی میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر زعیم السلام ملک کے تبادلہ کے حوالے سے سنئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد احمد اور ہسپتال کے عملے کی جانب سے ایک دلکش الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد احمد نے ڈاکٹر زعیم السلام ملک کی خدمات کو زبردست سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر زعیم نہ صرف ایک قابل ڈاکٹر ہیں بلکہ ایک بہترین انسان اور بااخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی انتظامیہ اور سٹاف کے لیے ڈاکٹر زعیم کا کردار ہمیشہ ایک مضبوط سہارا رہا ہے اور ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

اس موقع پر سینئر ڈاکٹر اختر حسین، ڈاکٹر طاہر شاہین، ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر فیض الرسول، ڈاکٹر حسن اور دیگر مقررین نے بھی ڈاکٹر زعیم کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر زعیم کا ہسپتال کے لیے کردار بلاشبہ کمی محسوس کرے گا، تاہم تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی نئی تعیناتی پر بھی اسی جذبے اور لگن سے خدمات انجام دیں گے۔

ڈاکٹر زعیم السلام ملک چونیاں اور اس کے گردونواح میں فری میڈیکل کیمپس اور آگاہی مہموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں اور ان کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر زعیم السلام ملک نے کہا کہ چونیاں میں میری ڈیوٹی ہمیشہ ایک یادگار تجربہ رہی گی اور میں اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ الوداعی تقریب ایک خوبصورت یادگار کے طور پر ڈاکٹر زعیم کے لیے یاد رہ جائے گی اور ان کی خدمات کا اعتراف ہمیشہ کیا جائے گا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟