ہماری سیاست کا مقصد خدمت انسانیت ہے: چوہدری شفیق الرحمان
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے سرائے خربوزہ اور D-12 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ این اے 46میں پانی،سیوریج اور تعلیمی سہولیات کا فقدان ماضی میں اس حلقے سے منتخب ہونے والے نمائندوں کی کارکردگی ہے،نوٹوں سے ووٹ خرید کر یہ لوگ پانچ سال کیلئے غائب ہوجاتے ہیں،اس بار ووٹ خریدنے نہیں دیں گے،قبضہ گروپ اور جیلیں بھگتنے والے ہمارے نمائندے نہیں ہوسکتے،حلقے میں بغیر کسی حکومتی وسائل اور عہدے سے خدمت کے کئی کام کئے ہیں اور ابھی تک جاری ہیں،آٹھ فروری کوخدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر عوام فیصلہ کریں۔ان خیالات کا اظہار نامزد امیدوار چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے سرائے خربوزہ اور D-12 میں انتخابی جلسے سے خطاب اور اس سے قبل آر او آفس میں پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،آر او آفس میں پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان کا کہناتھا کہ مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی نشان کُرسی امانت،دیانت اور ذمہ داری کا نشان ہے،کرسی کا یہ نشان خدمت کی پہچان ہے،ہم نے رمضان المبارک میں فری سحری پروگرام،قربانی سب کیلئے،سستاروٹی تندور،سستے سبزی سٹال اور سستے سہولت بازار جیسے پروگرام مہنگائی کے مشکل معاشی حالات میں عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلئے شروع کئے،جی ٹین مرکز میں فاطمۃ الزہرا میڈیکل سینٹر میں سستے علاج کی سہولت دی جارہی ہیں،ہماری سیاست کا مقصد خدمت انسانیت ہے،آٹھ فروری کو این اے 46 سے باشعور لوگ انتخابی نشان کرسی پر مہر لگا کرکامیاب کروائیں تو پانی،سیوریج اور تعلیم جیسے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔