عیدالاضحی:راولپنڈی میں مویشی منڈیاں کہاں کہاں لگیں گی ؟نوٹیفیکیشن جاری
راولپنڈی
عید الاضحی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کا ضلع کے 11 مختلف مقامات پر عارضی مویشی منڈیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
راولپنڈی شہر میں 5 ،گوجر خان میں 2 ،ٹیکسلا میں 2، کلر سیداں میں 1 اور کہوٹہ میں بھی ایک مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔
راولپنڈی شہر میں بھاٹہ چوک نزد کوہ نور مل، مصریال، گلستان کالونی،ڈھوک حسو، کلیال گاؤں شامل ہے۔
تحصیل گوجر خان میں مندرہ سٹاپ گراؤنڈ اور سلاٹر ہاؤس گلیانہ روڈ کے مقام پر مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔
ٹیکسلا میں نزد شریف ہسپتال جی ٹی روڈ واہ کینٹ اور ایچ آئی ٹی نزد اتوار بازار ٹمبر مارکیٹ کے مقامات پر مویشی منڈی کا قائم عمل میں لایا جائے گا۔
کلرسیداں منگال بائی پاس پر قائم مویشی منڈی کے مقام پر عید الاضحی کے سلسلے میں عارضی مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔
کہوٹہ میں سخی سبزواری چوک نزد کے آر ایل چیک پوسٹ کے مقام پر عارضی مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنرز مویشی منڈیوں کی نگرانی کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ راولپنڈی