پاکستان کے ممتاز عالم دین ڈاکٹر عبدالغفور راشد کا برطانیہ کا دس روزہ دورہ
لندن (نامہ نگار) پاکستان کے معروف عالم دین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد دس روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد کے اپنے اس دورے کے دوران برطانیہ کے مختلف شہروں میں قرآن و حدیث کے پروگراموں میں شرکت کریں گے
ڈاکٹر عبدالغفور راشد کا اہم پروگرام 6 دسمبر کو برمنگھم میں مرکز گرین لائن مسجد اینڈ کمیونٹی سینٹر میں ہونے والا خطبہ جمعہ ہے، جس میں وہ قرآن و سنت کی روشنی میں اہم مسائل پر گفتگو کریں گے۔ علاوہ ازیں، اس دورے کے دوران وہ مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے ذمہ داران اور اووسیز کمیونٹی کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے