انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن مارکیٹ میں بھی قدر میں بڑی کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر یک روپے 96 پیسے سستا ہوکر 303 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر 4 روپے کم ہوکر 304 روپے پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس کے بعد سے امریکی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟