ڈیجیٹل میڈیا دورحاضر کی حقیقت ہے، مشکلات کا ادراک ہے، حل کریں گے

معاون خصوصی برائے وزیراعظم عطا تارڑ سے ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ڈی ایم جے اے کی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم، مسائل کے حل کی یقین دہانی

اسلام آباد (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) ڈیجیٹل میڈیا دورحاضر کی حقیقت ہے، ڈیجیٹل جرنلسٹس کی مشکلات کا ادراک ہے، حل کیلئے ہر ممکن کاوشیں کریں گے، وفاقی حکومت کے اداروں اور ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ذمہ داران کی کمیٹی تشکیل کررہے ہیں تاکہ کوآرڈینیشن کاعمل شروع ہوسکے، ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے امور داخلہ عطا ء تارڑ نے ڈی ایم جے اے کے وفد سے ملاقات میں کیا، صدر ڈی ایم جے اے فیصل تارڑ، جنرل سیکرٹری ثاقب راٹھور اور سینئر ممبر گوہر سیال کی قیادت میں وفد کی دوسری ملاقات کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا گیا، ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پیش کیے جس میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارمز فیس بک، ٹوئیٹر، یوٹیوب اور دیگر کے پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کیلئے حکومت موثر کاوشیں کرے۔ بتایا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ منسلک صحافیوں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، رواں سال مختلف واقعات کی آڑ میں کوریج کرنیوالے صحافیوں پر دہشتگردی، غداری کی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، کچھ صحافیوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں۔ اسی طرح صحافیوں کو جبری گمشدگی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے جو کہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں قابل قبول نہیں ہے۔ جبری گمشدگی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے وفد نے بتایا کہ ڈیجیٹل جرنلسٹس گوہر سیال، حذیفہ، شیخ ارقم، وقاص بھٹہ پرجعلی ایف آئی آرز درج ہیں وہ ختم کروائی جائیں۔معاون خصوصی برائے امور داخلہ عطا تاڑر نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے لیکن ہم اگلے دو دن کے اندر ایف آئی آرز ختم کروانے کیلئے اقدامات کریں گے، انہوں نے فوری طور پر صحافیوں کی کمیٹی تشکیل دی جس کیلئے لیٹرز وفاقی حکومت کے اداروں ایف آئی اے، اسلام آباد پولیس، کمشنراسلام آباد، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شعبوں کو جاری کردیئے گئے جس سے کوآرڈینیشن ہوسکے۔ میٹنگ میں طے پایا کہ آئندہ ڈیجیٹل جرنلسٹس کو کوریج کے دوران جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا یہ کمیٹی متعلقہ اداروں سے گفت و شنید کے ذریعے مسائل حل کروائے گی۔عطا تاڑر نے کہا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ اب دنیا پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے بعد ڈیجیٹل کی جانب منتقل ہورہی ہے، ڈیجیٹل جرنلسٹس کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کی سیکیورٹی کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس موقع پر قمر میکن، بلال عباسی، جہانگیر خان، ریاض چمکنی، غلام مصدق، وسیم ہاشمی، سارہ اختر، ملائکہ نور، اقراء لیاقت، رضی طاہر، ثقلین ہموانہ، وسیم قریشی، زیاد علی شاہ، عثمان پراچہ، عدنان یعقوب رائے، فیصل کھر، حماد نقوی، ثوبان افتخار، امجد گل، زوہیب منشاء اور دیگر نوجوان صحافی موجود تھے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button