خواجہ سراؤں نے کل دھرنا دینے کا اعلان کردیا
پشاور: خواجہ سراؤں نے کل پولیس کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین ٹرانس ایکشن الائنس فرزانہ ریاض نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کے قتل اور ان پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جب کہ پولیس خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کہا کہ پولیس خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے افراد سے ملی ہوئی ہے جب کہ ایف آئی آر کے اندراج میں بھی خواجہ سرا کمیونٹی کو مشکلات درپیش ہیں۔
فرزانہ ریاض نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس رویے کے خلاف کل ہائیکورٹ کے باہر دھرنا دیں گے جس میں صوبہ بھر کے خواجہ سرا شریک ہوں گے۔