چکوال ضلع کی تحصیل کلرکہار اور چوآسیدنشاہ میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر چکوال
ڈپٹی کمشنر چکوال قرآۃ العین ملک نے کہا ہے کہ کی تحصیل کلرکہار اور تحصیل چوآسیدن شاہ میں ان دنوں تیتر کا شکار جاری ہے لیکن لوگ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ شکار کی اجازت صرف اتوار کے روز ہے،شکاری لوگ ایک گن سے 6 سے زائد تیتر شکار نہیں کرسکتے،اس سلسلہ میں عوامی ردعمل کے پیش نظر ڈی او وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چکوال اور دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتوار کے دن کے علاوہ بغیر لائسنس اور بیک وقت 6 سے زائد تیتر شکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں اور اب غیر قانونی شکار کرنے والوں اور خلاف ضابطہ شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قانونی طور پر شکاریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم شکار کی اجازت قانون کے مطابق ہی دی جائے گی۔