راولپنڈی،ناجائزاسلحہ رکھنے والے 10 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد
راولپنڈی (احسن رضا ) : راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم بالاج اورسکندر سے 2 پستول 30بور، بنی پولیس نے ملزم ظہیر سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم حسنین سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،ملزم احمد علی سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،ٹیکسلا پولیس نے ملزم زبیر سے 1 رائفل 12 بور ،واہ کینٹ پولیس نے ملزم عامر سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم حیدر سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن ،چکری پولیس نے ملزم خالد سے 1 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم نعمان سے 1پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔