بائیک اینڈ بائیکر کلب کی جانب سے ریلی کا انعقاد،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
راولپنڈی : بائیک اینڈ بائیکر کلب کی جانب سے ریلی علامہ اقبال پارک 6th روڈ سے نکالی گئی،جس میں بچوں اور بڑوں کے ساتھ بائیک اینڈ بائیکر کلب کے بانی محمّد شیراز ،ڈاکٹر فرحان،مبشر مغل،ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر نے شرکت کی۔شرکاء کا کہنا تھا ھم فلسطین بلخصوص غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مزید کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت ھم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ریلی کا اختتام راولپنڈی پریس کلب پر ہوا جہاں اعجاز گھمن نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے دعا کروائی۔