رونے کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
رونا فطری طور پر انسان کی جبلت میں شامل ہے اور آنکھوں سے آنسو مخصوص حالات میں نکلتے ہیں جیسے غم کے لمحات میں، کسی سے شدید ناراضگی یا دکھ کے باعث یا پھر بہت زیادہ خوشی کی حالت میں بھی انسان خود کو رونے سے نہیں روک پاتا۔
تاہم اب آپ رونے کے فوائد بھی جان لیں۔ اکثر رونے کے بعد آپ نے بھی یہ بات محسوس کی ہو گی کہ آنکھوں سے آنسو بہہ جانے کے کچھ لمحوں بعد ایک سکون سا دل کو محسوس ہوتا ہے اور انسان کو اندر کا بھاری پن کم ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ سائنس سے بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے۔
حالیہ تحقیق کے مطابق رونے سے نہ صرف بے چینی اور اضطراب کی کیفیات سے نکل کر انسان ذہنی اورجذ باتی طور پر بہتر محسوس کرتا ہے بلکہ اس کے بے تحاشہ غیر یقینی جسمانی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
البتہ یہ بھی جان لیں کہ کثرت سے رونا ڈپریشن، مایوسی اور دیگر ذہنی عارضوں کی جانب اشارہ کرتا ہے جب کہ کسی بیماری کے بغیر کبھی کبھار رونا ایک صحت مند ردعمل ہوتا ہے۔
رونے سے پہلے اور بعد کی حقیقت جان لیں
آفس یا گھر میں کام کی زیادتی کے باعث، شادی یا بچے کی پیدائش کی خوشی میں یا فلم دیکھتے وقت آنکھو ں سے آنسو نکل آتے ہیں جو آپ کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے۔ رونے سے جذبات کا دبائو کم ہوجاتا ہے ۔
رونے سے تناؤ دور ہوتا ہے
واحد مخلوق انسان ہے جو جذبات کے ہاتھوں مجبور ہوکر روتا ہے لیکن سائنس دان ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ رونے کا جسمانی عمل ہمارے احساسات سے کیسے جڑا ہوا ہے۔ اداسی اور خوشی میں ہم کیوں روتے ہیں؟ رونا پریشان محسوس کرنے کے جسمانی تناؤ کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پی ایچ ڈی پروفیسر لارین بائلسما کے مطابق رونا جسمانی جوش کے عروج کے فوراً بعد شروع ہوتا ہے کیونکہ پیرا سیمپیتھٹک سرگرمی بڑھ جاتی ہے، رونے کے بعد جسم کو ہومیوسٹاسس میں واپس لانے میں مدد ملتی ہے۔
رو کر مزاج میں بہترآجاتی ہے
آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ رونے کے بعد آپ کے احساسات بہتر ہوگئے ہیں کیوں کہ رونا تناؤ کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، اسی وجہ سے مزاج بھی بہتر ہوجاتا ہے۔