بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے بنو قابل پروگرام کے تحت کراچی اور لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹیسٹ میں ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ میں کامیاب بچوں اور بچیوں کو 10 اسکل ڈویلپمنٹ سنٹرز میں فری کورسز کروائے جائیں گے۔

میگا ایونٹ میں سابق ممبر قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمداسلم، ایچ ای سی کنسلٹنٹ ڈاکٹر آفاق حسین، ضلعی صدر حامد اطہرملک، ڈائریکٹر بنو قابل اسلام آباد الطاف شیر، امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور سینیئر منیجر میڈیا ریلیشنز الخدمت شعیب ہاشمی سمیت الخدمت کے دیگر ذمہ داران، ماہرین تعلیم، دانشوروں نے شرکت کی۔

میاں محمد اسلم نے اِس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بنو قابل پروگرام کے ذریعے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ جلد اس پروگرام کے ذریعے نوجوان نہ صرف وہ اپنی فیملی کو غربت سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے بلکہ وطنِ عزیز کے لئے زرمبادلہ کما کر قومی خدمت بھی سرانجام دیں گے۔

حامد اطہر ملک نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد ہیں۔ لاکھوں نوجوان اپنے بہتر مستقبل اور نوکریوں کی تلاش میں ہیں۔ الخدمت بنو قابل قابل پروگرام کے ذریعے ان نوجوانوں کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی کوشش ہے پاکستانی نوجوان روزگار تلاش کرنے کی بجائے روزگار دینے والے بنیں۔

حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک و بیرون ممالک خدمت، دیانت اور اعتماد کا نام ہے  اور ہمیں یقین ہے کہ جیسے الخدمت کے نیکی کے کاموں میں مخیر حضرات ساتھ دیتے ہیں، بنو قابل پروگرام میں بھی وہ الخدمت کا ساتھ دیں گے۔

بنو قابل اسلام آباد کے ڈائریکٹر الطاف شیر نے بتایا کہ صرف اسلام آباد میں آئی ٹی اور ووکیشنل سمیت دیگر فری کورسز کیلئے 12 ہزار نوجوانوں نے خود رجسٹر کیا۔ ابتدائی طور پر اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکورٹی، گرافک اینڈ موشن ڈیزائن اور دیگر مہارتوں پر مبنی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت طلباء میں تیزی سے پیداواری صلاحیتیں اور قابلِ قدر ملازمتیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ پروفیشنل اور افراد کو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر آفاق نے اس موقع پر کہا کہ پیسے کمانا زندگی گزارنے کے لئے بہت ضروری ہے مگر اخلاقیات کا دامن کبھی ہاتھ سے نا چھوٹے۔ یہ صرف نوجوانوں کی خدمت نہیں بلکہ پوری ملک و قوم کی خدمت ہے۔ اس موقع پر ٹیسٹ میں شریک نوجوانوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کیلئے ہر بھی کوشاں رہیں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟