خود ساختہ گمشدگی کے بعد اعظم خان کی پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی
گمشدگی کے بعد سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی پہلی تصویر منظر عام پر آ گئی۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کروایا، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اعظم خان کا بیان ریکارڈ کیا۔