پاکستانی کھلاڑی عروشہ سعید نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا

ریاض میں جاری اسلامی یکجہتی کھیل 2025 میں پاکستان کی جانب سے شرکت کرنے والی عروشہ سعید نے کُراش (Kurash) کے ویمنز 57 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

عروشہ سعید نے سخت مقابلوں کے بعد ایران کی تاہرہ آذرپییف کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا، جب کہ طلائی تمغہ کرغزستان کی بیگائی بیشینالی اور چاندی کا تمغہ ازبکستان کی فاطمہ کودیرووا نے حاصل کیا۔
تقریبِ انعامات میں مختلف اسلامی ممالک کے نمائندے، سعودی حکام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
عروشہ سعید کی یہ کامیابی پاکستانی خواتین ایتھلیٹس کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے، جو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا پرچم سربلند کر رہی ہیں۔



