صدر مملکت آصف زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے انہیں چینی ہم منصب نے دورے کی دعوت دی تھی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کل سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انہیں چینی ہم منصب ژی جن پنگ نے چین آنے کی دعوت دی تھی۔
صدر مملکت اس دورے کے دوران چینی ہم منصب اور وزیر اعظم سمیت ودیگر قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون، انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی تعاون کے معاملات زیر غور آئیں گے جب کہ چین کے سی پیک اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون پر ببھی غور کیا جائے گا۔
اس دورے کے دوران صدر آصف زرداری ہربن 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور چین میں اعلیٰ سطح تبادلوں کی روایت کو اجاگر کرتا ہے۔https://twincitynews.pk/kurram-peace-jirga/