اے این ایف کی ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف کا تعلیمی اداروں میں بھر پور منشیات فراہمی کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

اے این ایف طلباء میں منشیات کے پھیلاؤ کو ختم کرنے کے لیے ملک بھر میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر انسداد منشیات کے خاتمے کی مہم کی قیادت کر رہی ہے۔

8 کاروائیوں میں 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 45 کلوگرام منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں۔

رائیونڈ روڈ لاہور پر واقع یونیورسٹی کے قریب سے 450 گرام چرس اور 20 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد، ملزم گرفتار۔

جوہر ٹاؤن لاہور پر واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 130 گرام آئس اور 40 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔

کاک پل اسلام آباد کے قریب ملزم سے 120 گرام چرس برآمد۔ ملزم تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث۔

ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمد، ملزم گرفتار۔

حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب 400 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

حیدرآباد میں ایک اور کاروائی کے دوران ہوسپٹل کے قریب سے ملزم سے 350 گرام چرس برآمد۔ ملزم کا تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے کا انکشاف۔

اسلام آباد کے سیکٹر 10-F مرکز کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.3 کلو گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تعلیمی اداروں کے ارد گرد مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اے این ایف کی دیگر کارروائی

ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد پر مختلف کارروائی میں ملزم سے 28.8 کلو گرام چرس اور 7.2 کلو گرام افیون برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟