انسداد منشیات کے ادارے نے ملک بھر میں آپریشنز کے دوران 25 ملین روپے کی منشیات قبضے میں لے لی
اسلام آباد (اسامہ قذافی سے): اینٹی نارکوٹک فورس کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے 19 اگست کو ملک بھر میں منشیات کے خلاف 11 بڑے آپریشنز کیے۔ ان آپریشنز میں 11 مبینہ ڈرگ ڈیلرز کو حراست میں لیا گیا جبکہ کم و بیش 25 ملین روپے کی منشیات کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے جو کہ راولپنڈی سے قطر ایک کلو گرام آئس اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ اسی طرح فیصل آباد ایئرپورٹ پر بھی 250 ملی گرام آئس بحرین اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔ اس کے علاوہ آپریشن کے دوران 40 کلو حشیش بھی قبضے میں لی گئی۔ اسی طرح اٹک، طورخم اور لاہور سے بھی حشیش کو قبضے میں لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک بھر میں انسداد منشیات کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔