سعودی سفارت خانے کی طرف جانے والی سڑک پر تخلیقی آرٹ کا افتتاح

سفیر نواف بن سعید الماکی نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی کے ہمراہ "تخلیقی آرٹ وال " کا افتتاح کیا۔

اسلام آباد: سفیر خادم الحرمین الشریفین نواف بن سعید الماکی نے چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) چوہدری محمد علی کے ہمراہ سفارت خانے کے میڈیا اتاشی کے زیر اہتمام سعودی عرب اسلام آباد کی طرف جانے والی سڑک کی دیوار پر "تخلیقی آرٹ” کا افتتاح کیا۔

اس افتتاحی تقریب میں سعودی سفارت خانے کے میڈیا اتاشی ڈاکٹر نائف العطیبی سمیت مختلف اہم مہمانوں نے شرکت کی۔ تخلیقی آرٹ کا یہ منصوبہ سعودی عرب اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس آرٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس آرٹ ورک کا مقصد نہ صرف سڑکوں کو خوبصورت بنانا ہے بلکہ عوام میں سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا بھی ہے۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟