علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدارت سے ہٹانے کی کہانی سامنے آ گئی۔
بشریٰ بی بی اور متحرک ہم خیال گروپ کی لابنگ علی امین گنڈاپور کو لے ڈوبی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے اور پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں، گروپ میں شامل افراد نے بانی پی ٹی آئی سے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبار لگائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان،شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسفزئی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں، شکایت پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون بھی وزیراعلیٰ کے خلاف شکایت لگائیں۔
ان کے علاوہ قاضی انور ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مخالف دھڑے نے بانی پی ٹی آئی کو صوبےمیں بیڈ گورننس اور کرپشن سےآگاہ کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول کیا
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو مبارک باد بھی دی ہے، علی امین گنڈاپور پر دو عہدوں کا بوجھ تھا، علی امین گنڈاپور بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے اور پارٹی کی خدمت جاری رکھیں گےhttps://twincitynews.pk/nikah-case-appeal-imran-khan-bushra-bibi/