موسیقی کی دنیا کا بڑا ایونٹ: اے آر رحمان 21 فروری کو ریاض میں لائیو پرفارم کرینگے

ریاض: اے آر رحمان کےلائیو کنسرٹ کے حوالے سے میڈیا کانفرنس ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس ایونٹ میں ویژولائز ایونٹس کے اہم ارکان اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایونٹ کے منتظمین نے آنے والے لائیو کنسرٹ کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں، جو 21 فروری 2025 کو دیراب ریس ٹریک، ریاض میں منعقد ہو گا۔
کنسرٹ میں اے آر رحمان کے ساتھ کئی معروف گلوکار اور موسیقار پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ، مالایالم فلم انڈسٹری کا ایک مشہور اداکار بھی خصوصی طور پر اس ایونٹ میں شرکت کریں گے، جو مداحوں کے لئے مزید جوش و جذبہ کا باعث بنے گا۔
کانفرنس کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا، جس میں منتظمین نے اس ایونٹ کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کیے اور ریاض میں مداحوں کے لئے ایک یادگار اور شاندار موسیقی تجربے ہوگا