پی ایف یو سی کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے حلف لیا

تقریب میں ملک کے ممتاز اور سینئر صحافیوں سہیل وڑائچ، عبدالمجید ساجد، نجم ولی خان سمیت صحافتی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز (PFUC) کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بطور مہمانِ خصوصی عہدیداران سے حلف لیا۔

تقریب میں ملک کے ممتاز اور سینئر صحافیوں سہیل وڑائچ، عبدالمجید ساجد، نجم ولی خان سمیت صحافتی، ادبی اور تخلیقی شعبوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ایف یو سی کے چیئرمین فرخ شہباز وڑائچ، مرکزی صدر فرید رزاقی، سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی اور سیکریٹری جنرل وقار اسلم نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

نائب صدور کی حیثیت سے ادیب یوسفزئی، اظہر تھراج، حافظ ذوہیب طیب اور ڈاکٹر شہباز عباسی نے حلف اٹھایا، جبکہ سعدیہ خالد نے بطور سیکریٹری اطلاعات اپنے عہدے کا حلف لیا۔

بورڈ آف گورنرز کے ممبران عبدالماجد ملک، شہزاد چوہدری، ساجد خان اور دیگر منتخب اراکین نے بھی حلف اٹھایا۔ تقریب کے دوران صحافت، تخلیقی اظہار، تنظیمی استحکام اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ادھر اوورسیز صحافیوں کی جانب سے بھی نو منتخب عہدیداران کو بھرپور مبارکباد دی گئی۔ ادریس احمد گنجہ، کامران اشرف، عمران اعوان، حسیب گوندل سمیت اوورسیز پاکستانی صحافیوں اور کمیونٹی شخصیات نے پی ایف یو سی کی نئی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی کردار کو مزید مؤثر بنانے کی امید ظاہر کی۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button