مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے وزارت اوورسیز پاکستانیز کے وفد اعزاز میں پُروقار عشائیے کا اہتمام

تقریب میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی قیادت خالد اکرم رانا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا

مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی جانب سے وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ عون چوہدری اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ کے اعزاز میں پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی قیادت خالد اکرم رانا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز نے خصوصی شرکت کی۔ عشائیے میں مختلف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب میں زاہد لطیف سندھو ناصر محمود آرائیں، انجینئر ارشد بھٹی، رانا محمد اشرف، رانا سلطان محمود، سردار شعیب، میاں طارق سمیت کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت عون چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد مختلف ممالک کے دورے کر رہا ہے تاکہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ براہِ راست رابطہ قائم کیا جا سکے اور ان کے مسائل سنے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص اسکولوں اور تعلیمی معاملات کے حوالے سے کمیونٹی کو سنا جا رہا ہے تاکہ ان کی مشکلات کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس میں سعودی عرب میں مقیم اوورسیز کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل وفد متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکا ہے جہاں دبئی اور شارجہ میں اوورسیز کمیونٹی سے تفصیلی ملاقاتیں کی گئیں، جبکہ آج ریاض میں بھی کمیونٹی سے ملاقاتوں کا مقصد ان کے مسائل کو قریب سے سمجھنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی قیدیوں کے مسائل کے حوالے سے بھی حکومت پاکستان پالیسی سازی کر رہی ہے تاکہ ان مسائل کو انسانی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وفد میں وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ عون چوہدری، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری احسان الحق باجوہ شامل ہیں، جو مختلف ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور اوورسیز کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے حکومت کے اقدامات کو سراہا اور اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اور تیز اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button