پروفیشنل ایگزیکٹو فورم 2025 کی شاندار افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی
سعودی عرب میں غیر ملکی پروفیشنلز کے لیے اس فورم کی تشکیل ایک نئی جہت ثابت ہوگی رانا کاشف

ریاض میں پروفیشنل ایگزیکٹو فورم (PEF) 2025 کی افتتاحی تقریب آج شام "بار بی کیو ٹونائٹ ہوٹل” علیا ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوگی، جس میں کاروباری، سماجی اور پیشہ ورانہ شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
فورم کے بانی و چیئرمین رانا کاشف رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ:
پروفیشنل ایگزیکٹو فورم کا مقصد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اور کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں، باہمی تعاون کو فروغ دیں اور ایک وژنری نیٹ ورک تشکیل دیں جو مستقبل کے معاشی اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں غیر ملکی پروفیشنلز کے لیے اس فورم کی تشکیل ایک نئی جہت ثابت ہوگی جو نہ صرف پیشہ ورانہ ترقی بلکہ کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کرے گا۔
افتتاحی تقریب میں معزز مہمان اور مختلف کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔



