جمائمہ کا بچوں کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات پر ردعمل سامنے آگیا

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے بچوں قاسم اور سلیمان خان کی پاکستان آمد سے متعلق حکومتی وزرا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
جمائمہ کا کہنا تھا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں بلکہ ذاتی انتقام ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا تھا کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پاکستان آئیں گے۔