راولپنڈی میں ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

راولپنڈی میں مبینہ طور پر باپ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے قتل کو فیملی نے خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکےمارا اور فرار ہوگیا جب کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قتل کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملزم باپ نے بیٹی کو موبائل فون سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنےکاکہا مگر اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

Naveed Ahmad

نوید احمد ٹوئن سٹی نیوز کے بانی و ایڈیٹر اور اسلام آباد میں مقیم نوجوان صحافی ہیں۔ گزشتہ آٹھ سالوں سے جڑواں شہروں کی سیاست، سماج، ثقافت اور ماحولیاتی تبدیلی پر رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف میڈیا پروگرامز اور فیلوشپس جیسے پاکستان انٹرپرینیور جرنلزم پروگرام اور DW اکیڈمی میں بھی حصہ لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button