پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز

اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10 ویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز ری شیڈول کردیے گئے، میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دے دیا گیا، پی ایس ایل فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا سکی، براڈکاسٹرز کو 2 وینیو پر لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے، پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے تمام فرنچائزز اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور متعدد کھلاڑیوں نے واپس آنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔ذرائع کے مطابق فرنچائزز کو غیرملکی کھلاڑی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں صرف قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی لیگ کو مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے پی ایس ایل کی وجہ سے پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں بھی تبدیلی متوقع ہے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟