پارا چنار میں آج رسد کا ایک اور بڑا قافلہ روانہ ہوگا

پارا چنار میں عمارتوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارا چنار میں منہدم عمارتوں کی بحالی کا کام جاری ہے، رسدی سامان پر مشتمل ایک بڑا قافلہ آج روانہ ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 70 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا بڑا قافلہ آج پارا چنار روانہ ہوگا، آج کے قافلے میں پیٹرول کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔

قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے، بنکرز کی مسماری کے سلسلے کو آج پھر سے شروع کیے جانے کا امکان ہے.

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بگن بازار کی منہدم اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار عمارتوں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، کرم متاثرین کو امدادی رقوم دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، ریلوے حکام کا انکشاف
لوئر کرم کے مشران کوہاٹ میں 25 جنوری کو حکومتی جرگے میں شرکت کر چکے ہیں، تاہم اپر کرم اور پارا چنار کے مشران نے جرگے میں شمولیت سے انکار کر دیا تھا، اپر کرم اور پارا چنار کے مشران کے ساتھ حکومتی جرگہ جلد متوقع ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوش گوار واقعے پر ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔https://twincitynews.pk/oxford-aqa-was-introduced-in-pakistan/

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟