ریاض میں پیپلزپارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کا 97واں یوم پیدائش عقیدت سے منایا گیا
ریاض: پیپلزپارٹی کے تحت قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا 97واں یوم پیدائش عقیدت سے منایا گیا
سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق بلوچ کے بیٹے اور پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر و انچارج پیپلز سیکریٹریٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل عاطف بلوچ کی سربراہی میں ریاض میں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 97واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا۔
تقریب میں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قائد عوام کو خراج تحسین پیش کی۔ اس موقع پر عاطف بلوچ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے قائد عوام کے منشور کو اجاگر کرنے اور پارٹی کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے پارٹی کے وفادار کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکنان ہی پارٹی کا حقیقی سرمایہ ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما شریف بلوچ بھٹو نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، “ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ جہاں پارٹی کو ہماری ضرورت ہوگی، ہم حاضر رہیں گے۔”
تقریب میں پارٹی کارکنان قریب اللہ خان، ہدایت اللہ خان، حیدر علی، کاشف علی، بلاول خان، محمد علام، نسیم خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس دوران آزاد خان کے والد کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔
تقریب نے کارکنان کے جوش و جذبے کو مزید تقویت بخشی اور قائد عوام کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔