سید ذیشان اختر کے اعزاز میں ریاض میں عشائیہ کا اہتمام
ریاض (نامہ نگار) سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید وسیم اختر کے بھائی اور بہاولپور سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سید ذیشان اختر کی سعودی عرب آمد کے موقع پر یوتھ فورم ریاض کے سرپرست اعلیٰ سید ثاقب زبیر اور مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف کی سربراہی میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں صدر یوتھ فورم ریاض محمد ابراہیم اور توصیف احمد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ عشائیے کے دوران پاکستان کے موجودہ حالات، درپیش چیلنجز، اور مستقبل کے منظرنامے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
سید ذیشان اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے یکجہتی اور مثبت رویے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یوتھ فورم ریاض کی کاوشوں کو سراہا اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
شرکاء نے اس موقع پر پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور ملکی ترقی کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کی دعائیں کی گئیں۔