پاکستانی پوڈکاسٹراحمد فوزان کی ڈاکٹر علی قرہ داغی سے قطر میں یادگار ملاقات
دوہا (نامہ نگار) عالمی اتحاد برائے علمائے مسلمین کے صدر اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر علی قرہ داغی سے پاکستانی پوڈکاسٹر احمد فوزان ،زاہد حسین اعوان اور محمد باسل نے قطر کے ہیڈ آفس میں خصوصی ملاقات کی۔
پاکستانی وفد نے ملاقات میں اسلامی تعلیمات، علمی موضوعات اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ ممتاز عالم دین ڈاکٹر علی قرہ داغی نے نوجوان نسل میں اسلامی اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر ڈالٹر علی قرداغی نے احمد فوزان اور محمد باسل کے والد عبدالغفار عزیز کے لیے دعا فرمائی
احمد فوزان نے اس ملاقات کو “یادگار اور متاثر کن” قرار دیا اور کہا کہ، “ڈاکٹر صاحب کے خیالات اور علمی بصیرت نے ہم سب کو متاثر کیا۔”
زاہد حسین اعوان اور محمد باسل نے بھی اس ملاقات کو ایک اہم اعزاز قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر قرہ داغی کی رہنمائی کو سراہا اور امت مسلمہ کی خدمت کے لیے ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔