پاکستانی کھلاڑی سروج ساجد نے سعودی عرب میں انڈر 19 ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستانی کھلاڑی سروج ساجد نے سعودی عرب میں منعقدہ انڈر 19 ٹیبل ٹینس مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

ریاض اسپورٹس کمپلیکس میں سعودی وزارت کھیل کے تعاون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تاہم سروج ساجد نے اپنی بہترین مہارت اور محنت کے بل بوتے پر گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔

سروج کے والد ساجد حسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، “یہ اللہ کا کرم ہے کہ بیٹی کی محنت رنگ لائی اور اس نے کامیابی حاصل کی۔ ہم دعا گو ہیں کہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کرے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔”

یہ جیت نہ صرف پاکستان بلکہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک مثال ہے، جو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟