اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی پر عالمی کانفرنس

اسلام آباد  – وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز ایک روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس کا موضوع انسداد دہشتگردی ہے۔ اس کانفرنس کی میزبانی معروف تھنک ٹینک، پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (PICS) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے کرے گا۔

کانفرنس کا مقصد پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے حوالے سے حاصل کردہ کامیابیوں، درپیش چیلنجز اور عالمی تجربات کی روشنی میں قابل عمل پالیسی تجاویز مرتب کرنا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، احسن اقبال، افتتاحی خطاب کریں گے اور کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ملکی اور غیر ملکی ماہرین، یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، تھنک ٹینکس کے تجزیہ کار، سفارتکار، ادیب اور کالم نگار اس کانفرنس میں مقالہ جات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں جڑواں شہروں کی یونیورسٹیوں کے طلباء بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی کامیاب کارروائیوں، عالمی سطح پر انسداد دہشتگردی کی نئی حکمت عملیوں اور مستقبل کے چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟