چالیس سے زائد اوپن کچن بنا کر اسلام آباد بھر میں سحری تقسیم کی جائے گی: چوہدری شفیق الرحمان
ئی ایٹ مرکز،ایف سیون مرکز فلاور مارکیٹ،متصل گراؤنڈ سٹریٹ نمبر ٹین جی الیون ون،سٹریٹ نمبر 109 جی تھرٹین ون،گیٹ نمبر02 ایف نائن پارک اور پی ڈبلیو ڈی میں گرینڈ اوپن سحری کچن بنائے جائیں گے
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)کمرتوڑ مہنگائی میں سفید پوش افراد کو ریلیف پہنچانے اور رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کا گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گرینڈ سحری پروگرام شروع کرنے کا اعلان، اسلام آباد بھر میں سروے کی بنیاد پر سفید پوش لوگوں تک سحری پہنچانے کیلئے چالیس سے زائد اوپن کچن بنائے جائیں گے جہاں سحری پکائی جائے گی،آئی ایٹ مرکز،ایف سیون مرکز فلاور مارکیٹ،متصل گراؤنڈ سٹریٹ نمبر ٹین جی الیون ون،سٹریٹ نمبر 109 جی تھرٹین ون،گیٹ نمبر02 ایف نائن پارک اور پی ڈبلیو ڈی میں گرینڈ اوپن سحری کچن بنائے جائیں گے۔اتوار کو گرینڈ سحری پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے ضلعی صد چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے اسلام آباد بھر میں مجموعی طور پر پچاس سے زائد اوپن کچن بنائے جائیں گے جہاں سے سحری بنا کرگلی محلوں،طلباء کے ہاسٹلز،بس اڈوں،اسپتالوں،اور عوامی مقامات پرتقسیم کی جائے گی،خدمت کمیٹی کے سینکڑوں رضاکار اس سحری تقسیم کے عمل میں حصہ لیں گے،اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیا کوآرڈنیٹر نوید احمد،مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنما انعام الرحمان،یاسر عرفات بٹ،رانا زاہد،محمد شوکت سلفی اور میاں عمران علی بھی موجود تھے۔چوہدری شفیق الرحمان کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نبوی معاشرے کی تعمیر اور اسلامی فلاحی پاکستان کیلئے عملی طور پرکوشاں ہے،ہماری سیاست خدمت انسانیت مرکزی مسلم لیگ کا صرف ایک انتخابی سلوگن نہیں،موجودہ مہنگائی نے نہ صرف غریب لوگوں کیلئے زندگی مشکل بنا دی ہے بلکہ مڈل کلاس طبقہ بھی گھر کا کچن چلانے کیلئے پریشان ہے،بے روزگاری اور مہنگائی نے ہر پاکستانی کو متاثر کیا ہے،ایسی مشکل صورتحال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے سلوگن ہماری سیاست خدمت انسانیت کے مطابق عملی طور پر کردار ادا کررہی ہے،مرکزی مسلم لیگ کا سحری پروگرام ناصرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر میں یکم رمضان سے آخرے روزے تک جاری رہے گا۔