سی ڈی اے کا انوکھا فیصلہ ،نماز کے لیے وقفہ ختم کردیا گیا
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز) سی ڈی اے میں آئے روز حیران کن فیصلے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ،سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار نماز کے لیے وقفہ ختم کر دیا گیا ،29 دسمبر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ون ونڈو کی جانب سے جاری ایک مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ ممبر ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجٹلائزیشن کی اجازت اور حکم کے تحت ون ونڈو کے عملے کی نماز اور کھانے کی بریک ختم کر دی گئی ہے جبکہ عملہ بریک کے بغیر صبح 8:30 سے 4:30 بلاتعطل کام کریں گے ، مراسلے کے مطابق نماز کا وقفہ ختم کروانے کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنا ہے دوسری جانب سی ڈی اے یونین نے اس عمل کو بلاجواز اور غیر اخلاقی قرار دے دیا