اسلام آباد سے گرفتار ہونیوالے تمام بلوچ مظاہرین کو رہا کردیا گیا ہے۔ 

 

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام290 افرادکو رہا کردیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نےکہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ریڈ زون کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جاتا ہے، ریڈ زون میں آئینی ادارے اور ڈپلومیٹک انکلیو ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی مدد سنٹر قائم کیا گیا تھا جس نے اپنا کام مکمل کر لیا ھے، اگر کسی کو کوئی مشکل درپیش ہے وہ ان نمبروں 0519001534 ، 03459600622 یا ای میل ایڈریس [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟