چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست رواں ہفتے مقرر کرنیکی استدعا مسترد

ایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے اور دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بار بار جلد سماعت کی استدعا کی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس اسی ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایک طریقہ کار موجود ہے، کیس مقرر ہو جائے گا۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے کہا کہ آپکی درخواست اگلے پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی جائے گی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟