پریس کانفرنس کا بالکل ارادہ نہیں: پرویز الٰہی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ ان کا پریس کانفرنس کا بالکل ارادہ نہیں۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز الٰہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھے رات بھر تھانہ سی آئی اے میں رکھاگیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے کسی نے کیا ملاقات کرنی، میں ہی کسی سے ملاقات نہیں کرناچاہتا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ زرداری، نواز  اور شہباز شریف اپنا پیسہ لے آئیں تو ملک کے مالی حالات ٹھیک ہو جائیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ ہے؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ بالکل ارادہ نہیں۔

دوسری جانب کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس اہلکار نے پرویز الٰہی کو عدالت سے باہر لے جانے کی کوشش کی جس پرانہوں نے پولیس افسر پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں کھڑکی سے نہیں کودوں گا۔

پولیس افسر نے پرویز الٰہی سے کہا آپ کوباہر لےکر جانے کاحکم ملا ہے، اس پر سابق وزیراعلیٰ نے پوچھا کس افسر نے حکم دیا ہے؟ میرے سامنے لائیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ جب تک فیصلہ نہیں سنایا جاتا، مجھےکمرہ عدالت میں بیٹھے رہنے کا کہا گیا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟