عطا تارڑ کی ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں سے ملاقات

اسلام آباد: (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں سے ملاقات۔ ملاقات میں صدر ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیصل تارڑ، نوجوان صحافی رضی طاہر،ثاقب راٹھور، گوہر سیال، فاؤنڈر و ایڈیٹر ٹوئن سٹی نیوز نوید احمد، طیب گوندل، اردو پوائنٹ سے  عثمان پراچہ،فیضان اشرف سمیت بیس سے زائد ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی موجود تھے۔
ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کے طریقوں پر غور کیا۔ اس دوران صحافیوں نے ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان تمام مسائل کو وزیر اعظم کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ ان کو جلد از جلد حل کیا جا سکے ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور صحافیوں کے درمیان موجودہ ملکی صورتحال پر آف کیمرہ گفتگو ہوئی جس میں نگران حکومت اور آئندہ عام انتخابات پر خوشگوار ماحول میں مفصل بات چیت ہوئی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟