زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا(محمد عمر، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)
۔
اسلام آباد،پشاور، لاہور اورمالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد،رستم،کرک ،شانگلہ کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ میانوالی،خیبر، لنڈی کوتل اور راولاکوٹ ، بونیر ، قصور، سدہنوتی ،دیر بالا ، پاکپتن ، بھکر میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شیخوپورہ،شبقدر،پنڈی بھٹیاں،خوشاب اور کامونکی ،جھنگ،چنیوٹ ،دیر بالا،پھالیہ اور چونیاں میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ کامونکی،وزیرآباد،گوجرہ ،بھمبرآزادکشمیر ،مانانوالہ ،پیرمحل ،عارف والا ،سرائے عالمگیر اورپاراچنار ،مردان ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور جلال پور بھٹیاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد تھا۔