توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے سیشن کورٹ سے اسے دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست عدالت عالیہ نے مسترد کردی ہے۔
توشہ خانہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر 8 میں سے 5 درخواستوں پر چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنا محفوظ فیصلہ سنادیا۔
فیصلے کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر دوبارہ سماعت کریں گے۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے حقِ دفاع کی بحالی کے لیئے دائر درخواست پرہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے