سرکاری اسکیم پر حج کرنے والوں کو 97 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان
سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو فی کس 97 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے حجاج کرام کو مزید 12 ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اس فیصلے کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والے ہر حاجی کو 97 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم کی واپسی پیر سے شروع ہو جائے گی۔
مدینہ میں دور رہائش پانے والوں کو 1 لاکھ 11 ہزار روپے جبکہ جن حجاج کو مشاعر ٹرین نہیں ملی انہیں 1 لاکھ 18 ہزار روپے، مرکزیہ میں رہائش اور ٹرین نہ پانے والوں کو کل 1 لاکھ 32 ہزار روپے ملیں گے یعنی کُل 16.5 ارب روپے مزید واپس کیے جائیں گے۔
سیکرٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بہترین کام کیا۔ حج پیکیج اوسطا 10 لاکھ 32 ہزار روپے رہ گیا ہے۔اگلے ہفتے بینک اکاونٹس میں رقم کی منتقلی شروع ہو جائے گی۔